مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے عبرانی ریڈٰیو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ محمود عباس کو منصب صدارت پر فائز رہنا چاہیے کیونکہ ان کی منصب صدارت پربقاء اسرائیل کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔
اسرائیلی فوجی عہدیدار کا کہان تھا کہ صدر محمود عباس نے اسرائیل کے خلاف ہونے والے پرتشدد واقعات کی روک تھام کی ہے۔ ان کے زیرانتظام سیکیورٹی اداروں نے اسرائیلی فوج کے ساتھ مزاحمتی کارروائیوں کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا۔ اس لیے ان کا اقتدار پرفائز رہنا علاقے میں امن وامان کے لیے بھی اہمیت کا حامل ہے۔
صہیونی فوجی جنرل کا کہنا ہے کہ محمود عباس کی اسرائیل پرتنقید کو خاطر میں لانے کی ضرورت نہیں۔ وہ زبان سے اسرائیل کے بارے میں کیا کہتے ہیں وہ الگ اور جو کچھ کررہے ہیں وہ ہمارے مفاد میں ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین