• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

موریتانیہ میں "مسئلہ فلسطین” سے آگاہی کا تین روزہ فورم کا آغاز

ہفتہ 25-07-2015
in فلسطین
0
plf 3days-forum
0
SHARES
0
VIEWS

افریقا کے عرب ملک موریتانیہ میں مقامی سماجی گروپوں کےزیراہتمام تین روزہ”مسئلہ فلسطین” سے آگاہی کے حوالے سے  فورم کا آج ہفتے کو آغاز ہوگیا ہے۔ فورم میں موریتانیہ سمیت دوسرے افریقی ممالک کے مندوبین بھی شرکت کررہے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القدس اور نصرت فلسطین لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد غلام ولد الحاج الشیخ نے بتایا کہ تین روزہ فورم کے انعقاد کا مقصد افریقا کے ممالک کے عوام اور خواص میں مسئلہ فلسطین کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور القدس اور مسجد اقصیٰ کے روحانی فیوض وبرکات کے بارےمیں آگاہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں موریتانیہ سمیت مختلف دوسرے افریقی ممالک کے مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس میں مسئلہ فلسطین کے حال اور مستقبل پرروشنی ڈالی جائے گی اور القدس اور مسجد اقصیٰ کو درپیش مشکلات اور چیلنجزکے بارے میں اگاہ کیاجائے گا۔

خیال رہےکہ موریتانیہ میں سرگرم "نیشنل لیگ برائے القدس ونصرت فلسطین” ایک منظم اور فعال تنظیم ہے۔ اس تنظیم نے سنہ 2009 ء میں موریتانیہ میں اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے خلاف ایک منظم مہم چلائی تھی جس کے بعد حکومت صہیونی ریاست سے تعلقات توڑنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ ادارے کا قیام سنہ 1999 ء میں رکھا گیا تھا۔ اسی سال موریتانیہ نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کا آغاز کیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.