فلسطین کے سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر محمود عباس نے ہفتے کے روز اپنے ایک صدارتی فرمان میں صائب عریقات کی "پی ایل او” کی ایگزیکٹو کمیٹی کے قائم مقام سیکرٹری کے تقرر کی منظوری دی۔
خیال رہے کہ پی ایل او کے سابق سیکرٹری یاسر عبد ربہ کو کئی سال تک اس عہدے پرکام کرنے کے بعد گذشتہ ہفتے سبکدوش کردیا گیا تھا۔ 71 سالہ عبد ربہ کہنہ مشق فلسطینی سیاست دان ہیں جو طویل عرصے تک سابق فلسطینی لیڈر یاسرعرفات مرحوم کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔ ان کی جگہ 60 سال صائب عریقات کوعارضی طورپر پی ایل او کا سیکرٹری مقرر کیا ہے۔ عریقات فتح کی مذاکراتی کمیٹی کے بھی رکن ہیں اور عالمی فوج داری عدالت میں مقدمات کےقیام کے لیے قائم فالواپ کمیٹی کے چیئرمین کے طورپر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
