مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق برطانیہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے "حق واپسی” کے لیے سرگرم "مرکز واپسی” کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس نے اہم برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو مکتوب ارسال کیے ہیں جن میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں۔
مرکز حق واپسی کا کہنا ہے کہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو لکھے گئے مکتوب میں ان سے کہا گیاہے کہ وہ سات جولائی کو ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کے معاملے کو زیربحث لائیں۔ سات جولائی کے اجلاس کی صدارت گینی تونگ کریں گے۔ انہیں بھی کہا گیا ہے کہ وہ اجلاس میں فلسطینیوں کے حقوق بالخصوص حق واپسی کو زیربحث لانے کی اجازت دیں۔
اس روز کے اجلاس میں برطانیہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سفیر پروفیسر مانویل حاساسیان، برطانوی رکن پارلیمنٹ اور لیبر پارٹی کے فرینڈز آف فلسطین گروپ کے چیئرمین گراہام موریس، سابق خاتون وزیرہ کلیر شورٹ اور حق واپسی مرکز کی ریسرچر ساھدیہ کلوس ڈار بھی خطاب کریں گی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
