اسی طرح کا واقعہ کچھ عرصہ قبل رام اللہ اور بیت لحم میں بھی پیش آ چکا ہے۔ رام اللہ میں "البیرہ” کے مقام پر فلسطینی اتھارٹی اور الفتح کے بعض صہیونیت نوازوں نے اسرائیلیوں کو مدعو کر رکھا ہے۔ یہ ملاقات رام اللہ کے”سٹی ان ” ہوٹل میں جاری تھی کہ فلسطینی شہریوں نے ہوٹل پر ھلہ بول دیا، جس کے بعد فریقین کو وہاں سے بھاگنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سماجی کارکنوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ "فیس بک” اور "ٹیوٹر” پر اس خبرکی تصدیق کی ہے اور صہیونیوں کے ساتھ دوستی بڑھانے اور تعلقات استوار کرنے والوں کی سازش کو ناکام بنانے پر کارکنوں کو مبارک باد پیش کی گئی ہے۔
فلسطینی سماجی کارکن سامرابو عیشہ نے بتایا کہ ہوٹل انتظامیہ نے بیت المقدس کے شہریوں کو ہوٹل میں ہونے والی کانفرنس ناکام بنانے کی اجازت دی تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا "دوستی کانفرنس” میں کون کون سی شخصیات نے شرکت کرنا تھی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
