• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"مکان ہم نے گرادیا، ملبہ تم خود صاف کرو”

جمعرات 28-05-2015
in فلسطین
0
plf clean-yourself
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری کا مکان مسمار کرنے کے بعد اسرائیلی فوج نے اس کی بے بسی کا مذاق اڑاتے ہوئے اسے حکم دیا ہے کہ وہ گرائے گئے مکان کا ملبہ خود صاف کرے اور خالی جگہ کو یہودیوں کے حوالے کردے۔

مرکزاطلاعات فلسطین نے بیت المقدس کے رہائشی شریف عمرو المعروف ابو مہدی کی المناک کہانی پر روشنی ڈالی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے ابو مہدی کا بیت المقدس کی وادی الجوز کالونی میں واقع مکان دو ماہ قبل بلڈوزروں کی مدد سے گرادیا تھا جس کے بعد گرائے گئے مکان کا ملبہ ہٹانے کا حکم اسے دیا گیا تھا۔

اپنے منہدم کردہ مکان کے ملبے پر بیٹھے ابو مہدی کے چہرےسے دکھ اور غم کے آثار واضح طور پردیکھے جاسکتے ہیں۔ صہیونی حکام نے اس کا مکان مسمار کرنے کے بعد اب اسے آئندہ اتوار تک ملبہ صاف کرنے کا حکم دیا ہے۔ بہ صورت دیگراسرائیلی فوج طاقت کے ذریعے اس سے یہ کام کرروائے گی اور جرمانہ بھی کرے گی۔ صہیونی حکام کا دعویٰ ہے کہ اس کا مکان اسرائیلی بلدیہ کی ملکیتی جگہ پر ہے جبکہ ابو مہدی کا کہنا ہے کہ یہ مکان 1967 ء سےبھی پہلے یہاں پر موجود تھا جب یہاں پر کسی صہیونی بلدیہ کا کوئی وجود بھی نہیں تھا۔

ابو مہدی نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں، فلسطینی اتھارٹی اور اردنی حکومت سے بھی پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اسے یہودیوں کی دھمکیوں سے نجات دلانے کےساتھ ساتھ اس کی اراضی بھی یہودیوں کے تسلط میں جانے سے بچانے میں اس کی مدد کریں۔ ابو مہدی کا کہنا ہے کہ مکان مسمار کیے جانے کے بعد اس کے بیوی بچے کھلے آسمان تلے زندگی بسرکرنےپرمجبور ہیں۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اس کی مدد کریں۔

خیال رہے کہ بیت المقدس میں مکانات مسماری سے پریشان ابو مہدی واحد فلسطینی نہیں بلکہ آئے روز قابض صہیونی حکام کی جانب سے فلسطینیوں کے مکانات مسمار کردیے جاتے ہیں۔ بعض شہریوں کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے مکانات از خود مسمار کردیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.