• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"اسرائیل کے پہلے وزیراعظم نے فلسطینی مہاجرین کی واپسی روکنے کا حکم دیا تھا”

جمعرات 28-05-2015
in فلسطین
0
plf first-primeminister
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست کے قیام کے بعد پہلے وزیر اعظم "ڈیوڈ بن گوریون” نے مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948 ء کے شہروں بالخصوص "حیفا” سے جبری نکالے گئے فلسطینیوں کی واپسی روکنے کا حکم دیا تھا۔

اسرائیل کے ایک عبرانی اخبار”ہارٹز” نے اپنی رپورٹ میں پہلے اسرائیلی وزیراعظم کے دور میں جاری ان کا ایک مکتوب شائع کیا ہے جس میں انہوں نے عسکری قیادت کو یہ حکم دیا تھا کہ وہ حیفا اور دوسرے فلسطینی علاقوں سے ھجرت کرجانے والے فلسطینیوں کو دوبارہ وہاں پرآباد ہونے سے طاقت کے ذریعے روکے۔

اخبار لکھتا ہے کہ جس مکتوب میں فلسطینیوں کی حیفا میں دوبارہ آباد کاری روکنے کا حکم دیا گیا اس پر اسرائیل کے پہلے وزیراعظم بن گوریون کے دستخط ثبت ہیں۔ یہ مکتوب آئندہ ہفتے نیلامی ایک نمائش میں پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق مکتوب کی ایک کاپی "اپا حوشی”نامی ایک یہودی لیڈر کو بھی ارسال کی گئی گئی۔ حوشی کو یہ خط وسط جون 1948 ء کو ملا جس میں انہیں کہا گیا تھا کہ جب تک جنگ جاری ہے فلسطین سے ھجرت کرنے والے عربوں کو ان کے گھروں میں دوبارہ آباد ہونے سے روکا جائے۔ کچھ ہی عرصے کے بعد مسٹر آپا حوشی حیفا شہر کے اسرائیلی میئر منتخب ہوگئے تھے۔

مکتوب میں لکھاگیا ہے کہ "میں نے سنا ہے کہ حیفا میں برطانونی قونصل جنرل مسٹر سیریل ماریٹ فلسطینی مہاجرین کی واپسی کی کوشش کررہے ہیں۔ فلسطینی ہمارے دشمن ہیں اور ان کی حیفا میں واپسی کو قبول نہیں کیا جانا چاہیے۔ میں تمام اداروں کو یہ ہدایت کرتاہوں کہ وہ فلسطینیوں کو واپس آنے سے روکیں”۔

یاد رہے کہ سنہ 1948 ء میں فلسطین میں قیام اسرائیل کے وقت لاکھوں فلسطینیوں کو طاقت کے ذریعے ان کےگھربار چھوڑںے پر مجبور کردیا گیا تھا۔ سنہ 1948 ء کی جنگ میں فلسطین سے نکالے گئے لاکھوں افراد آج بھی اندرون ملک اور پڑوسی ملکوں لبنان، شام، اردن، مصر اور عراق میں موجود ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.