مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں”فلسطین فرینڈشپ ” گروپ کا قیام بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔
فلسطین فرینڈشپ گروپ کے نو منتخب چیئرمین ڈیوڈ کیتھ نے بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "فلسطین فرینڈشپ گرو” کا سربراہ بنائے جانے پرمجھے بے حد خوشی ہے۔ میں اس فورم کے ذریعے فلسطینیوں کے منصفانہ حقوق کے لیے موثر جدو جہد کروں گا اور یورپی برادری میں فلسطینیوں کے حقوق کی بھرپور وکات کرتے ہوئے ان کی آزادی کے لیے جاری جہدو کو ثمرآور بنانے کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی طرح فلسطینیوں کو بھی آزادی اور عزت کے ساتھ جینے کا حق ہے اور دنیا کی کوئی قوم فلسطینیوں کو غلام نہیں بنا سکتی۔ انہوں نے غزہ کی پٹی کی معاشی ناکہ بندی فوری طورپر ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی غزہ کی پٹی میں بین الاقوامی بندرگاہ اور ہوائی اڈے کےقیام کا بھی مطالبہ کیا۔
دوسری جانب غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کے خلاف سرگرم "یورپی مہم” کے چیئرمین مازن کحیل نے یورپی پارلیمنٹ میں "فلسطین فرینڈشپ گروپ” کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے فلسطینیوں کی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فریںڈشپ گروپ کے قیام سے یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ فلسطین اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کو زیادہ موثر انداز میں پیش کیا جاسکے گا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
