• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ہزاروں یہودی "فلیگ مارچ” میں اشتعال انگیز انداز میں بیت المقدس میں داخل

پیر 18-05-2015
in فلسطین
0
plf thousands-entered
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں کل 17 مئی بروز اتوار کو ہزاروں یہودی آباد کاروں نے”فلیگ مارچ” اور "متحدہ یروشلم” کے نام سے ایک بڑی ریلی نکالی جس میں ہزاروں یہودی آباد کاروں‌ شرکت کی۔ ریلی میں‌ شریک یہودی آباد کاروں نے اسرائیل کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ فلسطینیوں‌اور عربوں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے بھی لگا رہے تھے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہودی آباد کاروں کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ اہک طرف ان کا جلوس قدیم بیت المقدس کی گلیوں سے گذر رہا تھا اور دوسری جانب مسجد اقصیٰ کے باب العامود میں تل دھرنے کو جگہ نہیں‌تھی۔ یہودی شرپسندوں نے مارچ کے دوران فلسطینی اور عرب مردہ باد کے نعرے لگائے اور فلسطینیوں‌کے خلاف نہایت نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا۔

یہودی آباد کاروں کی آمد سے قبل فلسطینی شہریوں‌کی بڑی تعداد بھی مسجد اقصیٰ اور باب العامود کے قریب جمع ہوئی مگر وہاں پر تعینات اسرائیلی فوج اور پولیس نے فلسطینیوں کو وہاں سے نکال دیا۔ یہودی ریلی شروع ہونے سے قبل ہی بیت المقدس کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے تھے۔ فلسطینیوں کو گھروں میں‌محصور کردیا گیا تھا اور ان کی دکانیں‌بند کردی گئی تھیں۔ اس کے باوجود بعض مقامات پر فلسطینیوں نے دکانیں کھلی رکھیں۔

یہودی آباد کاروں اور فلسطینی شہریوں کے درمیان کئی مقامات پر پرتشدد جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں کم سے کم 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہودی آباد کاروی کے جلوس کی راہ میں‌آنے والے چھ فلسطینیوں‌کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ یہودی آباد کاروں‌اور قابض پولیس نے تشدد کا استعمال کرتے ہوئے درجنوں فلسطینیوں کو زخمی کیا۔ مسجد اقصیٰ اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو فوجی چھائونی میں تبدیل کردیا گیا تھا جہاں‌فلسطینیوں‌کو قبلہ اول میں‌نماز کی ادائیگی کی اجازت تک نہیں تھی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.