• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"جزیرہ نما النقب کے فلسطینیوں‌ کا قتل عام اسرائیل نے پالیسی بنا لی”

اتوار 01-02-2015
in فلسطین
0
plf masacare
0
SHARES
0
VIEWS

"صہیونی فوج اور پولیس کے ہاتھوں فلسطین کے مقبوضہ جزیرہ نما النقب کے فلسطینی باشندوں‌ کا قتل عام صہیونی حکومت کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ اسرائیلی حکومت ایک منظم حکمت عملی کے تحت جزیرہ النقب میں مقیم فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کرکے انہیں وہاں‌ سے نکال باہر کرنے کی سازش پر عمل پیرا ہے”۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہ بات مقبوضہ جزیرہ النقب کے رھط شہر کے میئرعطا ابو مدیغم نے ایک خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔ انہوں ‌نے خبردار کیا کہ چند ہفتے قبل اسرائیلی پولیس کی جانب سے شہید فلسطینی سامی الجعار کی نماز جنازہ کے جلوس پر اسرائیلی پولیس کا حملہ اور اس کے نتیجے میں سامی الزیادنہ نامی شہری کی شہادت اور سیکڑوں افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ نہایت خطرناک ہے جس کے نتیجے میں فلسطین میں شدید رد عمل پیدا ہو رہا ہے۔

انہوں ‌نے کہا کہ اسرائیلی حکومت، فوج اور پولیس میں جزیرہ نما النقب کے عوام کے حوالے سے بغض، نفرت اور حسد صاف دکھائی دیتا ہے۔ اسرائیلیوں کی جانب سے جزیرے کے عوام پر مظالم کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں بڑھایا گیا ہے جب اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کی تیاریاں پورے زور وشور سے جاری ہیں۔ صہیونی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں فلسطینیوں کو اسرائیل کے سامنے جھکنے اور انہیں انتہا پسند اسرائیلی سیاسی جماعتوں کو ووٹ ڈالنے پر مجبور کرنے کی پالیسی کا حصہ ہیں۔

عوامی مزاحمت

فلسطینی میئر عطاء مدیغم نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے مظالم اور صہیونی حکومت کی انتقامی پالیسیوں ‌کے نتیجے میں جزیرہ نماالنقب کے عوام کو باہم متحدہ کردیا ہے۔ جس کے نتیجے میں اب جزیرے کے عوام اپنے حقوق کے دفاع کے لیے پرامن عوامی مزاحمت کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں ‌نے کہا کہ جزیرہ النقب کے عوام کے پاس اسرائیلی دشمن کے جنگی جرائم کو بے نقاب کرنے کا اس کے سوا اور کوئی راستہ نہیں بچا ہے کہ وہ پرامن مزاحمت کا سلسلہ شروع کریں، عالمی عدالتوں اور بین الاقوامی اداروں میں ‌اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے مقدمات قائم کیے جائیں۔

مدیغم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی فلسطینیوں سے انتقامی پالیسی کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ فلسطینی شیرخوار بچوں کے لیے نہایت ناقص دودھ دیا جاتا ہے جب کہ ان کے مقابلے میں یہودیوں کے بچوں کے لیے عمدہ اور اعلیٰ معیار کا دودھ ملتا ہے۔ اسرائیل کا فلسطینیوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہر چیز میں ‌ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.