• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

افتاء کونسل نے فلسطین سے ھجرت کو "قومی جرم” قرار دیا

پیر 22-09-2014
in فلسطین
0
plf migration
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کی سپریم افتاء کونسل نے بعض فلسطینی شہریوں کی جانب سے اپنے ملک کو چھوڑ کر روزگار کی تلاش اور دوسرے مقاصد کے لیے دوسرے ممالک میں سکونت اختیار کرنے کو "قومی جرم” قرار دیا ہے۔

 
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق افتاء کونسل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ارض فلسطین” ارض رباط” ہے اور دنیا کے تمام فلسطینی باشندوں کو اپنے وطن ہی کی طرف لوٹنا ہو گا، کسی فلسطینی شہری کے لیے انفرادی یا اجتماعی طور پر یہ مناسب نہیں کہ وہ روزگار اور دیگر مقاصد کے لیے اپنا ملک چھوڑ دے۔
 
بیان میں کہا گیا ہے کہ  معلوم ہوا ہے کہ حال ہی میں اٹلی کے قریب سمندر میں غرق ہونے والی ایک کشتی میں بڑی تعداد میں فلسطینی بھی سوار تھے جو انسانی اسمگلروں کی معاونت سے ترک وطن کر کے یونان اور یورپی ملکوں میں جانا چاہتے تھے۔ اگر یہ دعویٰ درست ہے تو یہ نہایت قابل مذمت سوچ ہے کہ کوئی فلسطینی محض دنیاوی ضروریات اور اپنے عیش وآرام کی خاطر اپنا مقدس وطن چھوڑ دے۔
 
افتاء کونسل کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو دوسرے ممالک میں سہانے خواب دکھا کر لے جانے والے وہی لوگ ہیں جو ارض فلسطین پر پوی دنیا سے یہودیوں کو لا کر آباد کر رہے ہیں۔ ان کا مقصد فلسطینیوں کو روزگار اور سہولیات کی فراہمی نہیں بلکہ وہ فلسطینیوں کو ان کے اپنے وطن سے دور کرنا چاہتیے ہیں۔
 
افتاء کونسل نے مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کی روز مرہ کی بنیاد پر جاری یلغار اور دھاوں کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیلیوں نے عملا قبلہ اول کو زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کر کے رکھ دیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.