اسرائیل کے انتہا پسند وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کا قاہرہ کے توسط سے طے پائے جنگ بندی معاہدے میں توسیع سے انکار کھلی بلیک میلنگ ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی وزیرخارجہ نے یہ بات اپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں جنگ بندی میں توسیع کے ساتھ ساتھ ہرقسم کے حالات کا سامنا کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔ ان کا اشارہ جنگ بندیی میں توسیع نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ غزہ کی پٹی میں فوج کشی کی جانب تھا۔ انہوں نے کہا کہ تل ابیب قاہرہ میں فلسطینی گروپوں کے ساتھ ہونے والی بات چیت پرنظریں جمائے ہوئے ہے۔ اس ضمن میں ہمارے سامنے مختلف پہلو موجود ہیں۔
لائبرمین نے اسرائیل کے خلاف سلامتی کونسل میں مذمتی قرارداد ناکام بنانے پرامریکی وزیرخارجہ جان کیری کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا۔
