اسرائیل نے اپنے شہریوں [یہودی آباد کاروں] کو خبردار کیا ہے کہ وہ فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی جانب سے موبائل فون
کے ذریعے بھیجے گئے
مختصر پیغامات "ایس ایم ایس” یا سوشل میڈیا جیسے "وٹس آپ” وغیرہ کے ذریعے موصول ہونے والے پیغامات پر کوئی توجہ نہ دیں ورنہ یہ پیغامات ان کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔
اسرائیلی وزارت داخلہ کی ویب سائیٹ پر جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی ادارں اور حکومت نے یہودی آباد کاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے موبائل فون پر حماس کی جانب سے موصول ہونے والے ایس ایم ایس وغیرہ کو کھولنے اور اس پر اپنا رد عمل ظاہر کرنے سے سختی سے گریز کریں، کیونکہ یہ مختصر پیغامات ان کی ذات کے لیے خطرے کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل کافی عرصے سے جدید ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس آلات کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف استعمال کررہا ہے۔ اسرائیل کا دعوٰی ہے کہ یہودی آبادکار اور صہیونی ادارے فلسطینیوں کی سائبر جنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔ فلسطینی مزاحمت کاروں سے جہاں فیلڈ میں فوجیوں اور یہودیوں کو خطرات لاحق ہیں وہیں سائبر کی دنیا میں بھی فلسطینی یہودی آبادکاروں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
