• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"فلسطینی اسیران کی زندگی بچانے کے لیے عالم اسلام مداخلت کرے”

اتوار 08-06-2014
in فلسطین
0
plf islam
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948 ء کے دوران اسرائیل کے قبضے میں چلے جانے والے علاقوں میں قائم نمائندہ فلسطینی جماعت اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح نے عالم اسلام اور عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کی زندگیاں بچانے کے لیے فوری مداخلت کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ سے اسرائیلی جیلوں میں بھوکے پیاسے قیدیوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ عالم اسلام کی جانب سے فوری ایکشن نہ لیا گیا تو بڑا انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ رائد صلاح نے ان خیالات کا اظہار ام الفحم شہر میں فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکالے گئے ایک احتجاجی جلوس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل جس ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی کے ساتھ فلسطینی اسیران کو ڈیل کررہا ہے۔ عالم اسلام کو اسی شدت کے ساتھ صہیونی ہٹ دھرمی کا جواب دینا چاہیے۔ عالم اسلام کو چاہیے کہ وہ بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدیوں کے معاملے میں جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرے۔

الشیخ رائد صلاح نے فلسطینی جماعتوں حماس اور الفتح کے درمیان قومی مفاہمت اور قومی حکومت کی تشکیل کو اہم پیش رفت قرار دیا اور تمام فلسطینی دھڑوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔

احتجاجی جلوس سے یوسف الصدیق فاؤنڈیشن کے سربراہ فراس العمری نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے بھی فلسطینی دھڑوں میں اتحاد اور قیدیوں کی رہائی کے لیے مشترکہ مساعی کی ضرورت پر زور دیا۔ الشیخ فراس العمری کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست میں رکھے گئے قیدیوں کی بھوک ہڑتال ختم ہونے تک وہ مظاہروں اور جلسے جلوسوں کا اہتمام جاری رکھیں گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.