• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"وزارت اسیران کو ختم کیا گیا تو قومی حکومت التواء میں پڑ جائے گی”

پیر 02-06-2014
in فلسطین
0
plf close
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی سیاسی رہ نماؤں نے صدر محمود عباس کی جانب سے وزارت اسیران کا محکمہ ختم کر کے اسے الگ سے ایک ادارہ بنانے کے اصرار پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے سنگین نتائج پرانتباہ کیا ہے۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے رکن پارلیمنٹ اور مفاہمتی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خلیل الحیہ نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جانب سے اسیران کی وزارت ختم کرنے پر اصرار جاری رہا تو قومی حکومت التواء کا شکار ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزارت اسیران کو ختم کرنا اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل ہزاروں فلسطینیوں کے ساتھ غداری ہوگی۔

حماس رہ نما نے ایک مقامی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر محمود عباس کو معاملے کی نزاکت کا خیال رکھنا چاہیے۔ حکومت کی تشکیل بعض مسائل کی وجہ سے پہلے ہی تعطل کا شکار ہے۔ صدر محمود عباس کی جانب سے وزارت اسیران کو ختم کرنے پر اصرار جاری رہا تو بحران مزید بڑھ جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ وزارت اسیران کو ختم کرنے سے اسیران کے حقوق کے لیے جاری تحریک بری طرح متاثر ہوگی۔ اس لیے صدر کے اس اقدام کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہیں وزارت اسیران کو ختم کرنے پر ہرگز اصرار نہیں کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ فلسطینی جماعتوں حماس اور الفتح کے درمیان قومی حکومت کی تشکیل کا اعلان گذشتہ جمعرات کو ہونا تھا تاہم وزارت خارجہ کے لیے ریاض المالکی کے نام پر صدر محمود عباس کا اصرار اور وزارت اسیران کے خاتمے کی تجویز پر اختلافات پیدا ہوگئے تھے، جس کے باعث حکومت کی تشکیل کا اعلان نہیں ہوسکا۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.