مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں اسرائیلی فوج کے انفنٹری بریگیڈ نے تازہ جنگی مشقیں شروع کی ہیں۔ جنوب اور شمال کے محاذوں سے کسی بھی ممکنہ حملے کے تناظرمیں جاری ان جنگی مشقوں میں جدید ہتھیار اور ٹیکنالوجی کے تجربات کیے جا رہے ہیں۔
اسرائیلی ٹی وی 10 کے مطابق انفنٹری بٹالین کے بریگیڈ کمانڈر "آفی کوھین” کا کہنا ہے کہ تازہ جنگی مشقوں میں جدید ٹیکنالوجی اور حالیہ عرصے میں فوج کو فراہم کردہ ہتھیاوں کے تجربات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جاری جنگی مشقوں میں سابقہ مشقوں کے نتائج اور ان میں کیے گئے تجربات کو بھی سامنے رکھا گیا ہے تاکہ پیش آئند سیکیورٹی چیلنجز یا کسی بھی محاذ سے ہونے والے حملے کو روکا جاسکے۔
بریگیڈیئر کوھین کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کو جدید جنگی وسائل کی تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں ذہنی طو پر تیار کیا جا رہا ہے کہ انہیں متوقع طور پر غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور لبنان سے حملوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تازہ جنگی مشقوں میں فوجی اہلکار دشمن کے پاس جدید ترین اسلحہ کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو تیار کررہے ہیں۔ اسرائیلی فوج بالخصوص پیادہ فوج کو بھی دشمن کے مقابلے کے لیے انہی جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کرنے سے قبل انہیں تیار کیا جا رہا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
