• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"یوم نکبہ” پر مظاہرے کی پاداش میں فلسطینی طلباء کا عبرانی یونیورسٹی سے اخراج

ہفتہ 17-05-2014
in فلسطین
0
plf uni
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ شہر "حیفا” میں قائم اسرائیل کی عبرانی یونیورسٹی نے ارض فلسطین میں قیام اسرائیل کی مخالفت میں بینر لہرانے پر دو فلسطینی طلباء طارق یاسین اور احمد مصالحہ کو جامعہ سے نکال دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی یونیورسٹی کے ڈین کی جانب سے نہ صرف دونوں فلسطینی طلباء کو نکال دیا گیا ہے بلکہ ان کے خلاف اسرائیل کے قیام کی مخالفت میں سرکاری یونیورسٹی میں بینر لہرانے کے الزام میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

دونوں فلسطینی طلباء کے خلاف درج کردہ ایف آئی آرمیں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے نہ صرف یونیورسٹی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ جامعہ کو سیاسی مسائل میں الجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ یوم نکبہ کی یاد میں سرگرمیوں میں ملوث فلسطینی طلباء فلسطین کے ان سیاسی گروپوں سے تعلق رکھتے ہیں جو اسرائیل کو تباہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

پولیس سینٹر میں درج ایف آئی آر پر عدالتی کارروائی سے قبل دونوں فلسطینی طلباء کو یونیورسٹی میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اسرائیلی عدالت نے انہیں دوبارہ داخل ہونے کی اجازت دی تو اس کے بعد یونیورسٹی مشروط طور پر انہیں اجازت دے سکتی ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق گروپ "مرکزالعدالہ” کی خاتون مندوب سوسن زھر نے عبرانی یونیورسٹی کی جانب سے فلسطینی طلباء کے اخراج کی شدید مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی یونیورسٹی فلسطینی طلباء کے ساتھ امتیازی سلوک کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اگر فلسطینیوں کے خلاف نفرت کے اظہار کے لیے یہودی طلباء کوئی بھی قدم اٹھائیں انہیں اس کی کھلی اجازت ہے جبکہ فلسطینی طلباء کی زبان بند کرنے اور ان کا مستقل تاریک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.