• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"فلسطینی اتھارٹی مغربی کنارے میں طاقت کے ذریعے مزاحمت کچل رہی ہے”

پیر 07-04-2014
in فلسطین
0
plf power
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مذہبی، سیاسی اور عسکری جماعتوں کے خلاف اختیار کردہ فلسطینی اتھارٹی کی پالیسی کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی مسلح جدوجہد کو طاقت کے ذریعے دبانے کی سازش کررہی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے اپنی ایک تازہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ محب وطن فلسطینیوں کے خلاف فلسطینی اتھارٹی وہی سلوک کررہی ہے جو صہیونی دشمن ریاست کی جانب سے روا رکھا گیا ہے۔ حماس اور دوسری جماعتوں کے کارکنوں کو بغیر کسی الزام کے حراست میں لیا جاتا ہے اور حراستی مراکز میں انہیں اذیتیں دی جاتی ہیں۔
حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب حماس اور صدر محمود عباس مفاہمت کی بات کر رہے ہیں۔ قومی مفاہمت کے لیے فتح کی جانب سے غزہ کی پٹی میں وفود بھیجے جانے کی بات ہو رہی ہے۔ ایسے میں دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی ادارے حماس کے  پرامن اور نہتے کارکنوں کو حراست میں لینے کے بعد انہیں جیلوں میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس کو فلسطینی اتھارٹی کی غنڈہ گرد پولیس کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے اپنے کارکنوں کے ساتھ بد سلوکی پر دکھ ہے۔

بالخصوص سیاسی کارکن نزیہ ابوعون پر جیل میں جو مظالم ڈھائے گئے ہیں ان پر خاموش رہنے کا کوئی جواز نہیں بچا ہے۔ فلسطینی عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے مغربی کنارے میں سیاسی بنیادوں پر پکڑ دھکڑ بند کرنے کے مطابات کو دیوار پر مارا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ایذائیں دینا کسی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔ اگر فتح کی قیادت مفاہمت کے لیے سنجیدہ ہے تو اسے سیاسی کارکنوں پر تشدد بند کرانا ہوگا ورنہ حماس یہ سمجھنے میں حق بہ جانب ہوگی کہ فتح کی نیت میں فتور ہے کیونکہ وہ مفاہمت کے بجائے صہیونی دشمن کی راہ پر چل رہی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.