اسرائیل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے”بن گوریون” میں جمعہ کے روز ایک مسافر طیارے میں بم کی اطلاع کے بعد ہوائی اڈے میں افراتفری پھیل گئی اور حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے ہوائی اڈے پر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔
اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو پرواز کے لیے تیار ایک مسافر طیارے کے اندرایک مسافرنے بتایا کہ اس کی سیٹ کے نیچے ایک بم رکھا گیا ہے۔ یہ اطلاع ملتےہی یوکرائنی جہاز میں سوار تمام مسافروں نے دوڑیں لگا دیں۔ریڈیو رپورٹ کے مطابق طیارے میں اس وقت 143 مسافر سوار تھے جنہیں بعد ازاں ایک دوسرے ہوائی جہاز میں سوار کرکے روانہ کیا گیا۔ پولیس اوربم ڈسپوزل اسکواڈ نے جہاز کے اندر متعدد مرتبہ تلاشی لی اور تمام مسافروں کا سامان بھی دوباہ چیک کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایک گھنٹے تک ہوائی اڈے میں کسی جہاز کولینڈنگ یا پرواز کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اورنہ ہی کسی شخص کو ہوائی اڈے میں داخل ہونے دیا گیا۔ اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے بھی اس حادثے کی خبردی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا ایک غیرمعمولی واقعہ ہے تاہم پولیس نے اس سے کامیابی سےنمٹ لیا ہے۔