• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مزاحمت کاروں کے خلاف "غیر روایتی جنگ” فتحاوی پولیس پر اسرائیل خوش

اتوار 09-02-2014
in فلسطین
0
plf happy
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے مزاحمت کاروں کے تعاقب  اور غیر روایتی جنگ پر اسرائیلی فوج نے رام اللہ اتھارٹی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار معاریف کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے گذشتہ برس مغربی کنارے میں اسرائیل پرحملوں کے کئی اسکیمیں ناکام بنائی ہیں۔ اگر فلسطینی اتھارٹی کی پولیس سرگرم نہ ہوتی تو اسرائیلی فوجیوں اور یہودی آباد کاروں کو غیرمعمولی جانی ومالی نقصان اٹھانا پڑ سکتا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی حکام کا یہ اندیشہ درست ہے کہ اگر فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو فلسطینی اسرائیل کے خلاف ایک نئی تحریک انتفاضہ برپا کرسکتے ہیں۔ آج تک اگر تحریک انتفاضہ شروع نہیں ہوسکی ہے تو اس کا سہرا فلسطینی اتھارٹی اوراس کے سیکیورٹی اداروں کے سر جاتا ہے۔

اخبار مزید لکھتا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام علاقوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ فلسطینی شہریوں میں اسرائیل کے خلاف نفرت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ فلسطینیوں میں نفرت کا ایک آتش فشاں ہے جو بھڑک رہا ہے اور دھماکے سے کسی بھی وقت اچانک پھٹ سکتا ہے۔ تاہم اسے فلسطینی اتھارٹی کےسیکیورٹی ادارے ہی روک سکتے ہیں۔ اب تک فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں نے فلسطینی مزاحمت کاروں کا تعاقب کرکے اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کو آرام اور چین پہنچایا ہے۔ اسرائیلی فوج اور سیاسی حلقوں میں فلسطینی پولیس کے اس کردار کی ہمیشہ تحسین کی جاتی رہے گی۔ کیونکہ عباس ملیشیا نے اردن اور سرحد پار سے اسلحہ کی اسمگلنگ اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کارروائیوں کو دن رات کی کوشش سے ناکام بنایا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.