فلسطینی صحافیوں کے فورم کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایک ایسی میڈیا مہم چلائی ہے جس کا مقصد عالمی برادری کی رائے کو بدل کر غزہ کے شہری علاقوں پر بمباری کو قابل قبول بنانا چاہتا ہے۔
فورم کی جانب سے جاری کی جانیوالی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس مہم میں اسرائیلی فوجی حکام اور نامعلوم ذرائع میڈیا میں فلسطینی مزاحمت کی فوجی استعداد کو بڑھ چڑھ کر بتا رہے ہیں اور یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ فلسطینی مزاحمت بارڈر کے علاقوں میں موجود مسجدوں کے میناروں پر کیمرے لگا کر بارڈر پر اسرائیلی نقل و حرکت پر نظر رکھتے ہیں۔
مہم کے مطابق مزاحمت اپنے راکٹوں اور ہتھیاروں کے ذخیروں کو رہائشی عمارتوں کے نیچے چھپا کررکھتی ہے اور انہی رہائشی علاقوں سے مزاحمتی سرگرمیاں کرتی ہے۔
فورم نے فلسطینی میڈیا اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک کائونٹر مہم چلائیں جس سے اسرائیلی میڈیا کے دعووں کا مقابلہ کیا جاسکے اور غزہ کے حالات کا صحیح رخ دنیا کے سامنے پیش کیا جاسکے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
