• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں مسلمانوں کے قدیم قبرستان”مامن اللہ” کی بے حرمتی

بدھ 22-01-2014
in فلسطین
0
plf gravyard
0
SHARES
0
VIEWS

 

انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کے تاریخی قبرستان”مامن اللہ” کی ایک مرتبہ پھربے حرمتی کرتےہوئے وہاں پرموجود کئی بزرگوں کی قبریں اکھاڑ پھینکی ہیں۔

خیال رہےکہ مامن اللہ قبرستان گذشتہ کئی سال سے یہودی شرپسندوں کی غنڈہ گردی کے مسلسل نشانے پرہے۔ قبرستان میں کئی جلیل القدر صحابہ کرام، تابعین، تبع تابعین، محدثین اور بڑی تعداد میں دیگر بزرگان دین کی آخری آرام گاہیں بھی ہیں۔

بیت المقدس کے وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اسرائیلی بلدیہ نے بھی مامن اللہ قبرستان کی اراضی پر ایک عارضی کیفی ٹیریا، یہودی خواتین پیشواؤں کےلیے اقامت گاہ اور کتوں کے لیے ایک پارک بھی بنایا۔ اس کےعلاوہ یہودیوں نے لکڑیوں کا برادرہ بڑی مقدار میں قبروں پر پھینک کریہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ یہاں قبریں سرے سے موجود ہی نہیں ہیں۔

حلوہ مرکزاطلاعات نے فلسطینی محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر برائے مقابرو مقدسات انجینیئر مصطفیٰ ابو زھرہ کا ایک بیان بھی نقل کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ صہیونی بلدیہ اور انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے مامن اللہ قبرستان کی جنوبی سمت میں اپنی سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں۔ انہوں نے قبرستان کا قریبا  15  ایکڑ کا رقبہ قبضے میں لینے کے بعد وہاں پرموجود تاریخی قبروں کو مسمار کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بقیہ حصے پر یہودی حکام کی جانب سے   30  سے  50  سینٹی میٹر لکڑ کابرادہ پھینکا گیا، تاکہ قبروں کو اس تلے چھپایا جاسکے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.