• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کو نئے "اوسلو سمجھوتے” کا لولی پوپ دیا جا رہا ہے: رزقہ

جمعہ 06-12-2013
in فلسطین
0
plf rizqah
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان جاری نام نہاد امن مذاکرات کے ممکنہ نتائج پر فلسطین میں ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ ممتاز فلسطینی سیاست دان اور وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کے مشیر برائے سیاسی امور ڈاکٹر یوسف رزقہ نے کہا ہے کہ انہیں ایسے لگ رہا ہے کہ جیسے فلسطینی اتھارٹی کے درمیان سنہ  1994 ء میں اوسلو میں ایک معاہدہ ہوا تھا، تازہ مذاکراتی ڈھونگ کے نتیجے میں بھی صہیونی ریاست فلسطینیوں کو ایک نئے "اوسلو سمجھوتے” کا لولی پوپ دلینا چاہتی ہے، جس کی تیاریاں تقریبا مکمل کرلی گئی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی قدر پریس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر رزقہ کا کہنا تھا کہ پچھلے مہینے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا دورہ اسرائیل کا مقصد صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو ایران کے جوہری پروگرام کے ممکتنہ سمجھوتے پرقائل کرناتھا۔

فلسطینی سیاست دان نے کہا کہ امریکا کبھی بھی ایران پرحملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے اپنے دیرینہ اتحادی اسرائیل کے تہران کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کے لیے نیتن یاھو اور ان کی حکومت کی اہم شخصیات سے تفصیلی ملاقات کی اور انہیں ایران کے جوہری پروگرام کے سفارتی حل بارے ہونے والی پیش رفت پراعتمادمیں لیا تھا۔

ڈاکٹر یوسف رزقہ کا کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل پر فلسطینیوں کے حقوق کے حوالے سے دباؤ نہیں ڈال سکتا ہے بلکہ واشنگٹن صرف فلسطینی اتھارٹی کو اسرائیل کی خوشنودی کے لیے دباؤ ڈالنا چاہتا ہے۔ ہمیں خدشہ ہے کہ صدر محمود عباس اسرائیل اورامریکا کی بلیک میلنگ کا شکار ہوجائیں اور اوسلو معاہدے جیسا کوئی اورسمجھوتہ کرانے کے بعد  فلسطینیوں کے مزید حقوق غصب کرلیے جائیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.