• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"غزہ محاصرے میں نرمی، ساکھ بہتر بنانے کی اسرائیلی کوشش قرار”

جمعہ 27-09-2013
in فلسطین
0
plf 27 kids
0
SHARES
0
VIEWS

محاصرہ زدہ فلسطینی شہرغزہ کی پٹی پرعائد پابندیوں میں "بناوٹی نرمی” کے صہیونی دعوؤں پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کوغزہ کے محصورین سے کوئی ہمدردی نہیں ہے اور نہ ہی وہ شہر پرعائد پابندیاں کم کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔ صہیونی حکومت کی جانب سے محاصرے میں نرمی کے دعوؤں کا مقصد اسرائیل کی عالمی سطح پر گرتی ساکھ کو بہتر بنانا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق "انسانی حقوق فاؤنڈیشن برائے فلسطین” کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "اسرائیل کوغزہ کے محصورین کی مشکلات کم کرنے سے قطعا کوئی غرض نہیں ہے۔ پابندیوں میں نرمی کے دعوے پہلے بھی کئی بار کیے گئے ہیں لیکن سات سال سے عائد ان پابندیوں میں عملا اضافہ توہوا ہے کمی نہیں دیکھی گئی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اسرائیل فوری طورپر غزہ پرعائد تمام پابندیاں ختم کرتے ہوئے دیگر فلسطینی شہروں سے اس کے رابطے بحال کردے”۔

انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں تعمیراتی نوعیت کے سامان کی فراہمی کی اجازت دراصل عالمی برادری میں صہیونی ریاست کی گرتی ساکھ کو بہتر بنانے کی کوشش ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے غزہ کی پٹی کے محاصرے کو بین الاقوامی قانون کی رو سے سنگین جرم قراردے چکے ہیں۔ اس کے باوجود دنیا اسرائیل کوغزہ کی معاشی ناکہ بندی ختم کرانے پرقائل نہیں کرسکی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی میڈیا میں یہ خبریں آئی تھیں کہ حکومت نے مصرکی جانب سے سرحد بند کیے جانے کے بعد غزہ کی پٹی کو تعمیراتی سامان سمیت دیگرضروری اشیاء کی ترسیل کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے کےتحت غزہ کی پٹی کو ہفتہ وار 350 ٹرک تعمیراتی سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔ انسانی حقوق کی بعض تنظیموں نے اسرائیلی اعلان کو خوش آئند مگر ناکافی قراردیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ غزہ شہرمیں صرف مسئلہ تعمیرات کا نہیں بلکہ صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، تجارت، زراعت اور دیگرشعبوں سے متعلق سامان کی فراہمی بھی ضروری ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.