• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"مسجد اقصٰی کے خلاف صہیونی جرائم میں امریکا برابر کا شریک ہے”

بدھ 25-09-2013
in فلسطین
0
plf 1 aksaa
0
SHARES
0
VIEWS

برطانیہ میں انسانی حقوق کی ایک سرکردہ گروپ” تنظیم برائے انسانی حقوق” کی جانب سے مسجد اقصیٰ کو درپیش خطرات کے حوالے سے سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انتہا پسند یہودیوں کی ریشہ دوانیوں کے نتیجے میں قبلہ اول سنگین خطرات میں گھر چکا ہے۔ انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ قبلہ اول کے خلاف صہیونی سازشوں کے ساتھ ساتھ امریکا بھی اس جرم میں برابر کا شریک ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق گروپ کی جانب سے جاری ایک بیان میں فلسطین کے بارے میں امریکا کی خارجہ پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے انتہا پسند حلقوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی آوازیں اٹھ رہی ہیں، مسجد اقصٰی کی بنیادوں تلے کھدائی کر کے اسے خطرے سے دوچار کر دیا گیا ہے۔ بیت المقدس کو یہودیت میں تبدیل کر کے شہرکی تاریخی اور تہذیبی حیثیت تباہ کی جا رہی ہے۔ ان تمام حقائق کے ہوتے ہوئے امریکا ان سے نہ صرف صَرفِ نظر کر رہا ہے بلکہ حقائق چھپانے کی سازشیں کر رہا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے اردن سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی فوجداری عدالت "آئی سی سی” کا رکن ہونے کی حیثیت سے مسجد اقصٰی اور بیت المقدس کا مسئلہ عالمی عدالت انصاف میں لے جائے کیونکہ قبلہ اول کو یہودیوں کی ریشہ دوانیوں سے بچانے کا اس کے علاوہ اور کوئی پرامن راستہ نہیں بچا ہے۔

بیان میں مسجد اقصیٰ کو درپیش خطرات کے حوالے سے عالم اسلام کے منفی کردار بالخصوص اسلامی تعاون تنظیم” او آئی سی” کی لاپرواہی کو بھی ہدف تنقید بنایا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے لگ رہا ہے کہ مسجد اقصٰی اور بیت المقدس کے معاملات اب او ائی سی کے ایجنڈے سے خارج ہو چکے ہیں۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو یہودی اس انداز میں ڈنکے کی چوٹ پر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی نہ کرتے۔ عالم اسلام نے قبلہ اول کے دفاع کو فلسطینیوں پر چھوڑ دیا ہے، جو پہلے ہی صہیونی مظالم کا شکار ہیں۔

بیان میں امریکا پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فلسطین کے حوالے سے اپنی سالانہ رپورٹ میں یہودیوں کی مسجد اقصٰی میں آمد ورفت کی حمایت واپس لے کیونکہ ایسا کرنے سے انتہا پسندوں کو مسلمانوں کے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کا جواز اور حمایت مل رہی ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.