• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارا: "وفاء احرار”معاہدے کے تحت رہا فلسطینی دوبارہ گرفتار

پیر 05-08-2013
in فلسطین
0
plf 5 arrest
0
SHARES
0
VIEWS

قابض اسرائیلی فوج نے سنہ 2011ء کے آخرمیں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے ساتھ کیے گئے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت رہا کیے گئے ایک فلسطینی شہری کو دوبارہ حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے

 

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق اسیران کی بہبود کے لیے سرگرم تنظیم "اسیران کلب” کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نےسابق اسیر30 سالہ یسری ابراہیم گولانی اور اس کے بھائی انس کو مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے حراست میں لے لیا۔ انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ اتوار کوعلی الصباح صہیونی فوجیوں نے الخلیل میں سابق اسیر کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا اور گھرمیں موجود دونوں بھائیوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

اسیران کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہم لوگ نماز فجرکے بعد اپنے معمول کے کاموں میں مشغول تھے کہ اچانک صہیونی فوجیوں کی بڑی تعداد نے ان کے گھر کا محاصرہ کر لیا۔ محاصرے کے بعد کئی فوجی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھرمیں داخل ہوئے اور بچوں اور خواتین کو زد و کوب کیا۔ قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی اور ابراہیم گولانے کے زیراستعمال موبائل فون اور کمپیوٹر بھی قبضے میں لے لیا۔

خیال رہے کہ دو سال قبل حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا ایک معاہدہ ہوا تھا۔ اس معاہدے میں حماس نے غزہ کی پٹی میں جنگی قیدی بنائے گئے دشمن کے فوجی "گیلاد شالیت” کو اپنے 1050 قیدیوں کے بدلے میں رہا کیا تھا۔ ابراہیم گولانی کی رہائی بھی اسی معاہدے کے تحت عمل میں آئی تھی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.