• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"قبلہ اول کے تاریخی حقائق مسخ کرنے کی سازش پرمبنی صہیونی فلم”

ہفتہ 20-07-2013
in فلسطین
0
plf 20 download
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی انتہا پسند تنظیموں نے ایک دستاویزی فلم تیار کی ہے جس میں مسجد اقصٰی کے تاریخی حقائق کو مسخ کرکے قبلہ اول کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کے حوالے سے من گھڑت معلومات فراہم کرنے کی سازش کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق مسجد اقصیٰ کی تعمیرو مرمت کی ذمہ دار تنظیم”الاقصیٰ فاؤنڈیشن و ٹرسٹ” شرپسند یہودیوں کی جانب سے تیار کردہ دستاویزی فلم میں مسجد اقصیٰ کے بارے میں من گھڑت معلومات، یہودیوں کو ہیکل سلیمانی کی ترغیب کے ساتھ ساتھ یہ دعویٰ کیا گیا ہےکہ ہیکل سلیمانی کا اصل مقام مسجد اقصیٰ ہی ہے۔ اسی کی بنیادوں پر یہ مذہبی مرکز تعمیر کیا جائےگا۔

زمانی اعتبار سے بھی یہ فلم اس لیے اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ ایک ایسے وقت میں منظرعام پرآئی ہے جب یہودی دنیا بھربالخصوص مقبوضہ عرب علاقوں میں "ہیکل سلیمانی” کی تباہی کی یاد میں سالانہ تقریبات منعقد کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دستاویزی فلم کا ایک بڑا حصہ مسجد اقصیٰ کے تاریخی اسلامی آثار بارے غلط بیانی پر مشتمل ہے۔ اقصیٰ فاؤنڈیشن نے فلم پرتبصرہ کرتے ہوئے اسے قبلہ اول کے حوالے سے جدید نوعیت کی شرمناک سازش سے تعبیر کیا ہے۔ دستاویزی فلم میں اسرائیل کے انتہا پسند مذہبی سیاست دانوں کے بیانات بھی پیش کیےگئے ہیں،جن میں انہیں مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی دعوت دیتے دکھایا گیا ہے۔ ان اہم شخصیات میں وزیربرائے آباد کاری و تعمیرات "اورے آرئیل” پیش ہیں جو کئی مرتبہ انتہا پسند یہودی گروپوں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کر چکے ہیں۔

أعلى الصفحة

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.