اقصی فاؤنڈیشن برائے وقف و تاریخی آثار کا کہنا ہے کہ اسے اسرائیلی پارلیمان کے عرب رکن جمال زحالقہ کا پیغام ملا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ اسرائیلی حکام نے ان کی جانب سے اٹھائے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ مامن اللہ قبرستان کی اراضی پر اسرائیلی عدالتی کمپلیکس کا منصوبہ ختم کردیا گیا ہے۔
اقصی فاؤنڈیشن نے پیر کے روز جاری اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیر انصاف ٹسیبی لیوینی کی جانب سے جمال زحالقہ کو بھیجے گئے خط میں تصدیق کی گئی ہے کہ مامن اللہ قبرستان کی اراضی پر عدلیہ کمپلیکس تعمیر کرنے کا ایک منصوبہ بنایا گیا تھا تاہم اب اس پروجیکٹ کو ختم کردیا گیا ہے۔
اقصی فاؤنڈیشن کے مطابق اس نے متعلقہ تمام اسرائیلی اتھارٹیز اور عالمی حلقوں کو اس حوالے سے متعدد پیغامات ارسال کیے تھے جن میں مسلمانوں کے اس تاریخی قبرستان، جس میں ایک روایت کے مطابق صحابہ کرام کی قبریں بھی موجود ہیں، کی حفاظت پر زور دیا گیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین