• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین کی تمام "این جی اوز” کا اسرائیل کا ہر سطح پر معاشی بائیکاٹ

پیر 02-07-2012
in فلسطین
0
plf ngo
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین بھرمیں مقامی سطح پر کام کرنے والی تمام این جی اوز کے نیٹ ورک نے قابض اسرائیل کا سیاسی، اقتصادی، تعلیمی، ثقافتی اور فوجی ہر سطح پر بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

این جی اوز نے ملک بھر کے مالیاتی اداروں ، بنکوں اور سرمایہ کار کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی معاشی پابندیوں کے جواب میں اسرائیل کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدوں کو منسوخ کر دیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی این جی اوز کے نیٹ ورک کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کےخلاف نسلی امتیاز برت رہا ہے۔ ایسے میں فلسطینیوں کو صہیونی ریاست کے ساتھ کسی بھی میدان میں تعاون کرنا اپنی قوم کےخلاف دشمن سے تعاون کرنے کے مترادف ہے۔ لہٰذ اسرائیل سے کسی بھی قسم کا لین دین کرنے والی تنظیمیں، ادارے اور افراد ہرقسم کا لین دین بند کردیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں ہماری تہذیبی،تاریخی اور مذہبی شناخت ختم کرنے کے لیے مہمات چلا رہا ہے۔ فلسطینی شہر غزہ کی پٹی پر گذشتہ چھ سال سے معاشی پابندیاں مسلط ہیں۔ اسرائیل کے ان تمام معاندانہ اقدامات کے جواب میں فلسطینیوں کو بھی ایسی ہی جوابی تزویراتی حکمت عملی اپنانی چاہیے۔ مقامی تنظیموںکا کہنا ہے کہ انہوںنے دنیا بھرمیں اسرائیل کے معاشی بائیکاٹ کے لیے مہم چلائی جو کامیاب اور نتیجہ خیز رہی ہے۔ اب فلسطین میں بھی صہیونی ریاست کا اقتصادی، ثقافتی، تعلیمی، سیاسی اور فوجی میدانوں میں بائیکاٹ کی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔

فلسطینی این جی اوز نے اپنے بیان میں عوام پر زور دیا کہ وہ صہیونی ریاست کے ہاں تیار کردہ مصنوعات کے استعمال کے بجائے اپنے استعمال کی اشیاء خود تیار کریں اور صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کے نظریے کو فلسطین کے اندر اور بیرون ملک ہر سطح پر پھیلایا جائے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.