• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"رام اللہ اتھارٹی عدلیہ کی آڑ میں آزادی صحافت کا گلہ دبوچ رہی ہے”

جمعہ 25-05-2012
in فلسطین
0
plf raamallah
0
SHARES
0
VIEWS

plf raamallah

فلسطین پریس کلب کی غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کی شاخوں نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر محمود عباس کے زیرانتظام رام اللہ اتھارٹی عدلیہ کا خوف دلا کر آزادی صحافت کا گلہ دبانے کی کوشش کررہی ہے۔

پریس کلب کی جانب سے فلسطینی صحافی اور "ریڈیو بیت لحم2000” کے ڈائریکٹر اور سینیئر صحافی جارج قنواتی کے مسلسل ٹرائل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین پریس کلب کی جانب سے جمعرات کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی کے سیکیورٹی اہلکاروں نے جارج قنواتی کو محض اس وجہ سے حراست میں لیا ہے کہ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر اپنے صفحے پر یہ لکھا تھا کہ فلسطینی انتظامیہ اسرائیلی فوج سے مل کرکریک ڈاؤن کرکے قوم دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جارج قنواتی کو بدھ کے روز بیت لحم میں مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا گیا، جس کے بعد عباس ملیشیا کے پراسیکیوٹرجنرل کی خصوصی سفارش پران کے مقدمہ کا فیصلہ سنائے جانے کے بجائے ان کی تاریخ میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے صحافی جارج قنواتی کو گذشتہ برس ستمبر2011ء کو بیت لحم سے حراست میں لیا تھا۔ عباس ملیشیا کی جانب سے قنواتی پرالزام عائد کیا ہے کہ وہ فیس بک کے ذریعے فلسطینی اتھارٹی کےخلاف اشتعال انگیزی کررہا تھا۔ اس کے علاوہ جب اسے حراست میں لیا گیا ہے تو اس کے قبضے سے اسرائیلی ساختہ شراب بھی ملی ہے تاہم محروس صحافی کے وکیل اور اس کے اہل خانہ نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.