• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ کے لیے عازم سفر”فریڈم فلوٹیلا 3″ کا ماریان بحری جہاز جرمنی پہنچ گیا

پیر 18-05-2015
in فلسطین
0
plf arive-in-germany
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے عالمی امدادی اداروں کی جانب سے یورپ سے بھیجا جانے والا امدادی بحری جہاز”ماریان” جرمنی کی "کیل” بندرگاہ پہنچ گیا ہے، جہاں سے مزید امدادی جہاز بھی اس میں شامل ہو رہے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رواں سال غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے روانہ کیے گئے امدادی جہازوں کے اس قافلے کو”فریڈم فلوٹیلا 3 ” کا نام دیا گیا ہے۔

امدادی جہاز”ماریان” سویڈن سے چند روز چلاتھا جو ڈنمارک سے ہوتے ہوئے اتوار کی شام جرمنی کی بندرگاہ "کیل” پہنچا جہاں بڑی تعداد میں فلسطینی تارکین وطن اور انسانی حقوق کے مندوبین نے ماریان جہاز کے منتظمین کا استقبال کیا۔

جرمنی میں فلسطینی کلب کے چیئرمین فادی الطائش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب یہاں ماریاں امدادی جہاز کے استقبال کے لیے جمع ہوئے ہیں اور ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی کرنے والوں اور غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کا عزم رکھنے والے عالمی امدادی اداروں کی مساعی کا شکریہ کرتے ہیں کہ وہ طویل سفرکرکے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ مئی 2010 ء کو عالمی امدادی جہازوں کا ایک قافلہ امدادی سامان لے کر غزہ کی پٹی کے لیے روانہ ہوا تواسرائیلی فوجیوں‌نے کھلے سمندر میں ’’فریڈم فلوٹیلا‘‘ کو جارحیت کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قافلے میں شامل ترکی "مرمرہ” بحری جہاز میں سوار نو ترک رضاکار شہید اور پچاس سے زاید کو زخمی کردیا گیا تھا۔ صہیونیوں‌نے امدادی سامان لوٹ لیا اور قافلے کے ہمراہ آنے والے 500 امدادی کارکنوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.