فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے اہل غزہ سے اظہار یک جہتی کیلیے آنے والے امدادی قافلے میلوں مسکراہٹ 17اور انڈونیشیا کے وفد کا پرجوش استقبال کیا۔
اسماعیل ھنیہ نے واضح کیا کہ اہل غزہ کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلیے آنے والے تمام امدای فافلوں کی آمد اس بات کا واحد ثبوت ہے کہ مسئلہ فلسطین تا حال مسلم امت کا بنیادی مسئلہ ہے۔
انہو ں نے زور دے کر اس بات کا اعادہ کیا کہ اہل فلسطین کسی بھی صورت اپنے حقوق سے دستبرداری اختیار نہیں کریں گے۔حق واپسی فلسطینیوں کا بنیادی حق ہے ، جس کے حصول کیلیے وہ ہر سطح پر اپنا احتجاج رکارڈ کرائیں گے اور انشاء اللہ اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ اور عرب بہاریہ کے بعد اہل فلسطین کی مدد کے لیے قوموں نے اپنا موقف واضح کیا اور فلسطینیوں کے ساتھ شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہونے میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
انہوں نے رفح راہداری کھولنے پر مصر کا شکریہ ادا کیا جس کی بناء ہر امدادی قافلوں کی غزہ آمد یقینی اور سہل ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی فلسطینی صدر ڈاکٹر محمد مرسی سے ٹیلی فونک بات ہوئی،جس میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اہل فلسطین کو اس وقت شدید مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،ان مشکل حالات میں اہل فلسطین کو سہل دینے کیلیے تمام بنیادی ضروری سامان کی غزہ ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔
