مغربی کنارہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی کنارے پر واقع اوجا نہر(دریائے اردن ) کی صفائی کی کوششیں۔
اردن سے آنے والی اوجا نہر مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی کنارے کا تفریحی مقام ہے جہاں فلسطین کے دیگر شہروں کے علاوہ دنیا بھر سے سیاح قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے کو آتے ہیں خاص طور پر گرمیوں میں یہاں سیاحوں کی آمد غیرمعولی رہتی ہے
سنہ 1948 میں نکبہ کے بعد سے اسرائیل نے غیرقانونی صیہونی بستیوں کے سیوریج اور دیگر آلودہ پانی کا رخ اس دریا کی جانب موڑ دیا تھا جس کے بعد اس کا پانی فلسطینیوں کے لئے ناقابل استعمال ہوگیاہے ۔ فلسطینی نوجوانوں نے اس دریا کی صفائی کا کام اپنی مدد آپ کے تحت اپنے ذمہ لیا ہے لیکن ناکافی وسائل اور اسرائیل کے جبری تسلطت کے باعث خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوپارہے ہیں
ہم غزہ میں اپنا کوئی ہدف حاصل نہیں کرسکے: چیئر مین اسرائیلی قومی سلامتی
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ہم حماس کو ختم نہیں کر سکے، ہم نے قیدیوں کی واپسی...
Read more