• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 14 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

13 سالہ پاکستانی طالبہ کا غزہ کی مظلومیت پر مبنی نایاب ناول

13 سالہ پاکستانی طالبہ نے غزہ کی موجودہ انسانی بحران اور مظلومیت پر مبنی ایک منفرد ناول لکھا ہے۔

ہفتہ 14-02-2026
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
13 سالہ پاکستانی طالبہ کا غزہ کی مظلومیت پر مبنی نایاب ناول
0
SHARES
0
VIEWS

کراچی – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک 13 سالہ کمسن طالبہ سیدہ منثا زہرا نے فلسطینیوں کی مظلومیت سے متعلق ایک نایاب ناول تحریر کیا ہے۔ یہ کتاب نایاب اس لیے بھی ہے کہ اس میں 7 اکتوبر کے بعد سے شروع ہونے والے طوفان الاقصی سے متعلق حالات کو بیان کیا گیا ہے۔ کتاب کا نام “Before the Sirens Came” ہے اور یہ غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام اور خاندانوں کی زندگی اور موجودہ صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔
کتاب کی تقریبِ رونمائی آرٹس کونسل کراچی کی جوش ملیح آبادی لائبریری میں جمعہ کے روز پروفیسر سحر انصاری کی صدارت میں منعقد ہوئی،تقریب میں شہرِ کراچی کے نامور ادیبوں اور شخصیات نے شرکت کی اور طالبہ کی محنت اور لگن کو سراہا۔ اس تقریب میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔

انہوںنے اپنے خطاب میں کمسن ناول نگار طالبہ کی کوششوں کو سراہا اور نوجوانوں کے لیے مثال قرار دیا۔ انہوں نے فلسطین کے کاز کے حوالے سے سامعین سے بھی گفتگو کی اور موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے معشرے کے ہر فرد کو کمسن طالبہ اور ناول نگارکی طرح فلسطین کاز کی حمایت کے لئے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینے پر تاکید کی۔

تقریب میں ڈاکٹر فاطمہ حسن، ڈاکٹر سید شاہد رضا، معروف شاعر و ایڈووکیٹ مجاھد شاھ، ھُما سروسز کے شاھد رضوی، سر محمد عباس زیدی، پروفیسر نثار شیخ، عابد شیخ، آفتاب میرانی، شاعر قیصر عباس قیصر، ادیب رضوان نقوی, بزرگ صحافی و ادیب شاعر محمود شام, سِپلا صدر پروفیسر منور عباس، ڈاکٹر تنوین مغل، شاعرہ یاسمین یاس، پروفیسر آغا شیر گل سرکی, ایجوکیشنلسٹ عبد الکریم سومرو, نعت خواں حاجی پرویز گُل سرکی، اسٹوری ٹیلر مجید ملاح، ایجوکیشنلسٹ میڈم ارم سُہیل, ڈاکٹر انصار الدین مدنی, جناب عزیز الاسلام، ایڈووکیٹ ثمر عباس، آرٹسٹ آغا مجتبیٰ زمانی، پروفیسر ڈاکٹر نزہت انیس, جیوگرافر نیاز کاچو, اسکاؤٹ لیڈر سید ارتضیٰ, جناب شوکت علی چنگیزی اور دیگر بھی
شریک تھے۔






Tags: gazaGazaStoriesHumanRightsLiteraryWorkNovelPakistaniAuthorPalestinianPlightPalestinianStoriesYoungWriterYouthLiterature
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.