• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

پاکستان اور چین کا غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی فوری بند کرنے کا مطالبہ

تل ابیب کی طرف سے مغربی کنارے میں بستیوں کی تعمیر روکنے سے انکار، دو ریاستی حل کے اصول سے انکار اور فلسطینی قیدیوں کی ایک کھیپ کو رہا کرنے سے انکار کے بعد 2014 سے فلسطینی اسرائیل مذاکرات رک گئے ہیں۔

پیر 10-06-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
پاکستان اور چین کا غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی فوری بند کرنے کا مطالبہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کا "پابند فیصلہ” ہے اور اسے "فوری طور پر” نافذ کیا جانا چاہیے۔

گذشتہ روز وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے چین کے چار روزہ سرکاری دورے کے اختتام پر دونوں پاکستان اور چین کی جانب سے جاری  مشترکہ بیان میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ تسلط کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کا "پابند فیصلہ” ہے اور اسے "فوری طور پر” نافذ کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ بحران سے نکلنے کا بنیادی راستہ دو ریاستی حل اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔

بیان میں عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ "مسئلہ فلسطین کے فوری حل تک پہنچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کی جائیں”انہوں نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان "پائیدار امن کے حصول کے لیے” امن مذاکرات جاری رکھنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

تل ابیب کی طرف سے مغربی کنارے میں بستیوں کی تعمیر روکنے سے انکار، دو ریاستی حل کے اصول سے انکار اور فلسطینی قیدیوں کی ایک کھیپ کو رہا کرنے سے انکار کے بعد 2014 سے فلسطینی اسرائیل مذاکرات رک گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ 7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصوم شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔

Tags: اسرائیلپاکستانجنگ بندیچینشہباز شریفصیہونیغزہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.