(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نیتن یاہو اپنا سیاسی مستقبل بچانےکیلئے قیدیوں کے اہلخانہ سے جھوٹ بول رہے ہیں کہ انہیں طاقت کے ذریعے آزاد کرایا جا سکتا ہے، جبکہ وقت ختم ہو رہا ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کےمظالم کے خلاف برسرپیکا ر اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رہنما عزت الرشق نے صیہونی دشمن کی جانب سے رفح پر حملہ کرنے اور قتل عام اور نسل کشی کی جنگ کے کسی بھی خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو غزہ میں جس فتح کی تلاش میں ہیں وہ ایک سراب ہے اور یہ صرف ان کے تصور میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو سب سے جھوٹ بول رہے ہیں اور قیدیوں کے اہل خانہ کو یہ دعویٰ کرکے دھوکہ دے رہے ہیں کہ انہیں طاقت کے ذریعے آزاد کرایا جا سکتا ہے، جبکہ وقت ختم ہو رہا ہے۔
الرشق نے کہا کہ قابض فوج کی طرف سے رمضان کے مہینے میں مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر کسی قسم کی پابندی کسی نئے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ غزہ اور شمالی گورنریوں میں بھوک کے بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے الرشق نے کہا کہ ’’غزہ کی ایک بچی کا بھوک سے رونا پوری دنیا کے لیے باعث شرم اور لعنت ہے۔