(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شہدا ءکے حق میں نعرے لگانے والے فلسطینیوں نے بھی جوابی طور پر قابض فوج پر سنگ باری کی اور فوجی گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے جس پر صہیونی اہلکاروں نے مظاہرین پر اندھا دھند ربر کے خول میں لپٹی گولیاں چلادیں۔
ذرائع کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج کے ہاتھوں 3 فلسطینی نوجوانوں کی شہادت پر نابلس کے مقام پر شہریوں قابض فوج کے خلاف بھرپور نعرے لگاکر احتجاجی مظاہرے کیا جس پر مسلح صہیونی فورسز نے فلسطینی باشندوں کو بندوق کے بٹوں سے تشدد کی ااور مظاہرین کو منتشر کر نے کے لیے بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
شہدا ءکے حق میں نعرے لگانے والے فلسطینیوں نے بھی جوابی طور پر قابض فوج پر سنگ باری کی اور فوجی گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے جس پر صہیونی اہلکاروں نے مظاہرین پر اندھا دھند ربر کے خول میں لپٹی گولیاں چلادیں جس کے نتیجے میں 5 شہری شدید زخمی اور 15 کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ سے 19 کے قریب شہری دم گھٹنے کے باعث بے ہوش ہو گئے۔
واضح رہے کہ منگل کے روز مقبوضہ مغربی کنارے اور النقب میں صہیونی فوج نے تین نہتے فلسطینیوں کوالگ الگ مقام پربراہ راست گولیاں مار کرشہید کر دیا تھاجس کے بعد سےشہریوں کے صہیونی حکمرانوں اور فوج کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔