(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ذرائع نے بتایا کہ مشرقی بیت المقدس میں قابض پولیس نے شیریں ابو عاقلہ کے جنازے کے شرکا پر لاٹھیوں اور بندوق کے بٹوں سے حملہ کر دیا اور جنازے کی بے حرمتی کی کوشش کی۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز جمعے کو مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کی گولی سے شہید ہونے والی الجزیرہ نیوز چینل کی خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ کے جنازے پر قابض صہیونی پولیس نے جنازے کے شرکاء پربہیمانہ تشدد شروع کر دیا جس کے نتیجےمیں جنازے میں شریک افراد میں ہلچل مچ گئی اور کئی شہری زخمی ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ مشرقی بیت المقدس میں قابض پولیس نے شیریں ابو عاقلہ کے جنازے کے شرکا پر لاٹھیوں اور بندوق کے بٹوں سے حملہ کر دیا اور جنازے کی بے حرمتی کی کوشش کی جس کے باعث سینٹ جوزف ہسپتال کی پارکنگ میں پولیس کے تشدد پرلوگوں نے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا، پولیس نے لوگوں کو منتشر کر نے کے لیے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا اور حالات کو بگاڑنے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ قطر میں الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹر 51 سالہ شیریں ابو عاقلہ بدھ کے روز مقبوضہ غربِ اردن میں جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوجی کارروائی کی کوریج کر رہی تھیں جب اُنھیں قابض صہیونی فوج نے گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔