(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یوسف الکندری نے کہا کہ اس مہم کا مقصد نوجوانوں کی توانائیوں، صلاحیتوں اور تجربات کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی استقامت اور ان کی ثابت قدمی میں ان کی مدد کرنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز کویت میں "یوتھ فار القدس” ایسوسی ایشن کی جانب سے قابض ریاست اسرائیل میں فلسطینیوں پر صہیونی فوج کے جاری مظالم کے خلاف نہتے شہریوں کے حقوق اور فلسطینی کاز کی حمایت سمیت مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے رضاکارانہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو آفس کے اہلکار یوسف الکندری نے کہا ہے کہ یہ مہم 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے کویتی اور عرب نوجوانوں کو فلسطینی کاز کیلیے اس میں شمولیت کی دعوت دیتی ہے اور مہم کے لیے رجسٹریشن کے عمل کے بعد زوم کے ذریعے میٹنگ منعقد کی جائے گی تاکہ رضاکارانہ مواقع کی سب سے بڑی تعداد کو ظاہر کیا جا سکے جس میں شرکاء اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کا مقصد نوجوانوں کی توانائیوں، صلاحیتوں اور تجربات کو متحرک کرنا، ایسے پروگراموں اور واقعات کو عملی جامہ پہنانا ہے جو فلسطینیوں کی استقامت اور ان کی ثابت قدمی میں ان کی مدد کریں، غاصب اسرائیلی ریاست کے اقدامات اور جارحیت کا مقابلہ کیا جا سکے۔