(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) آج صبح سے غاصب فوج نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ سمیت غزہ میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 33 فلسطینی شہید کردیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے 17 روز شمالی غزہ میں سخت ترین محاصرہ کیا ہوا ہے اس دوران فوجی آپریشن جاری ہے جس میں اب تک کم از کم 640 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، 17 روز سے مشرقی علاقے میں خوراک اور ادویات سمیت ہر طرح کی امداد کے داخلے پر پابندی ہے اور خوراک نا ملنے کے باعث بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوری ہی اسرائیلی فوج نے علاقے میں مواصلات کے تمام ذرائع بند کیئے ہوئے ہیں جس کے باعث وہاں کیا ہورہا ہے کوئی خبر نہیں ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کا کہنا ہے کہ اسے تشویش ہے کہ اسرائیل "غزہ کی شمالی ترین گورنری میں فلسطینی آبادی کی ہلاکت اور نقل مکانی کے ذریعے تباہی کا سبب بن رہا ہے”۔
غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 42,603 افراد شہید اور 99,795 زخمی ہو چکے ہیں۔