(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی قابض ریاست کی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو تفتیش کے بہانے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان پر بے بنیاد الزامات لگا کر انسانیت سوز سزائیں دی جاتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صہیونی ریاست اسرائیل میں قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والےفلسطینی نوجوان عیسیٰ الفروی کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ اپنے گھر میں موجود تھے۔
صہیونی جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی پر کالعدم تنظیم سے تعلق کے الزامات ہیں جس کے نتیجے میں عدالت نے انہیں 6 ماہ کیلیے قید کا حکم دیا ہے ، عدالت کا کہنا ہے کہ 6 ماہ کے عرصے میں فلسطینی نوجوان کوپوچھ گچھ کے تفتیشی مراحل سے گزار کر ان پر لگے الزامات کی چھان بین کی جائے گی۔
واضح رہے کہ قابض ریاست کی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو تفتیش کے بہانے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان پر بے بنیاد الزامات لگا کر انسانیت سوز سزائیں دی جاتی ہیں۔