(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) خطے میں سب سے بڑی فوجی طاقت اور نا قابل تسخیر کا دعویٰ کرنے والی صیہونی ریاست اسرائیل کا حماس کے جانبازوں کے ہاتھوں ہر سطح پر ذلیل و رسوا ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے حماس کے ہاتھوں عبرتناک شکست کو چھپاتے ہوئے اپنے عوام اور عالمی برادری کے سامنے ایک اور پینترا بدلا ہے ، اسرائیل نے 7اکتوبر کو اپنے ہلاک شدگان کی مسلسل بیان کردہ تعداد 1400میں سے 200 کو اب زندہ قرار دے دیا ہے۔
جمعہ کے روز صیہونی ریاست کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سات اکتوبر کو حماس کے حملوں میں اس کے 1400 شہری نہیں بلکہ 1200 مارے گئے تھے۔ ترجمان لیور حایت نے کہا ہے ہلاک شدگان کے ‘یہ اپڈیٹڈ نمبر ہیں۔’
وضاحت کرتے ہوئے ترجمان نے کہا ‘حقیقت ہے کہ اسرائیل میں سات اکتوبر کے تناظر میں بہت ساری لاشیں ایسی تھیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی تھی۔ اس لیے اب خیال ہے کیا گیا ہے کہ یہ لاشیں فلسطینی مزاحمت کاروں کی ہیں اسرائیلیوں کی نہیں ہیں۔’