(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)مقبوضہ فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی محصور شہر غزہ پر دہشتگردانہ کارروائیاں 359 ویں روز بھی جاری فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی جارحیت کی تازہ تفصیلات جاری کردیں ۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کےمطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کے نتیجےمیں مزید 9 فلسطینی شہید اور 41 زخمی ہوگئے ، 7 اکتوبر سے اب تک جاری نسل کشی کی کارروائیوں میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 41,600 سے زائد فلسطینی شہید اور 96,251 فلسطینی زخمی ہوچکےہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت میں اب تک 16 ہزار سے زائد بچے 11 ہزار سے زائد خواتین شہید ہوچکی ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد تاحال لاپتہ ہیں ۔