(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی فوج نےغزہ کی پٹی سے حراست میں لیے گئے فلسطینی نوجوان کو صہیونی جیل میں 16 سال قید رکھنے کے بعد رہا کردیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غاصب صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ عامر نبھان العروقی کو المغازی کیمپ سے سنہ 2004 میں بیت حنون گزر گاہ سے حراست میں لیا تھا۔
عامر نبھان پر صہیونی ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام تھا تاہم اس سارے عرصے میں ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت عدالت میں پیش نہیں کئے جاسکے اس کےباوجود انھوں نے اسرائیلی جیلوں میں زندگی کے 16 سال گزارے اور گذشتہ روز ان کو جیل سے رہا کردیا گیا۔