(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی ریاست مختلف حیلے بہانوں سے فلسطینیوں کو ان کی اپنی زمینوں سے زبردستی بے دخل کرنے اور صہیونی بستیوں کی توسیع کے لئے فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورس نے گذشتہ روز مقبوضہ غرب اردن کے شہر رام اللہ کے قصبے دیر عمار میں فلسطینی شہری عمر الغزاوی کے مکان کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا۔
2023 کے پہلے 3 مہینوں کے دوران، صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی ملکیتی 274 تعمیرات کو مسمار کیا، اقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسانی امور کو آرڈینیشن ان مقبوضہ فلسطینی علاقے (OCHA) کے مطابق زیادہ تر مسماری کو صہیونی ریاست سے اجازت نامہ نہ ہونے کا بہانہ بنایا گیا ہے،واضح رہے کہ "فلسطینیوں کے لیے ایسا یا وہ اجازت نامہ حاصل کرنا تقریباً ناممکن ہے۔”