(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی ریاست نے 1967 کی عرب اسرائیلی جنگ میں شہید یا گرفتار ہونےوالے کئی فلسطینیوں کے جسدخاکی آج تک ان کے اہل کانہ کے حوالے نہیں کئے۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل اپنے ناجائز وجود کے بعد سے ہی فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہوتی آرہی ہے ، گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ شہریوں نے غاصب صہیونی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے بے شمار فلسطینیوں کی لاشیں کئی سال گزرجانے کے باوجود ورثا کے حوالے نہ کرنے کے خلاف شہدا کے اہل خانہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیل فوج ہمیں تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے، سربراہ یہودی آبادکاری کونسل
صہیونی ریاست نے 1967 کی عرب اسرائیلی جنگ میں شہید یا گرفتار ہونےوالے کئی افراد کی لاشیں اب تک ان کے اہل کانہ کے حوالے نہیں کی گئی ہیں ا س کے علاوہ دیگر فلسطینی جن پر اسرائیل کی سلامتی کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا جاتا ہے ان کی لاشیں بھی سالوں گزرجانے کے باوجود ورثہ کے حوالے نہیں کی جاتی ہیں ۔ مظاہرین عالمی ادارے ریڈ کراس سے مطالبہ کر رہے تھے کہ قابض اسرائیلی اتھارٹی پر دباو ڈالیں کہ وہ ‘ ہمارے پیاروں کی لاشیں یا باقیات ہمارے حوالے کرے۔’
مظاہرین نے رام اللہ میں ریڈ کراس کے دفتر کے باہر جمع ہو کر دھرنا دیا اور احتجاج کیا ۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں اپنے پیاروں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ اس طرح کے مظاہرے رام اللہ کے علاوہ اخلیل ، نابلس جنین میں بھی پیش آئے۔ لاشیں نہ ملنے کی شکایت کرنے والے فلسطینی مظاہرین نے عالمی ریڈ کراس کے نمائندوں کو اس موقع پریاد داشتیں بھی پیش کیں۔
واضح رہے صہیونی ریاست نے کئی فلسطینی شہدا کی لاشیں اپنے قبضے میں رکھی ہیں اور بعض شہدا کو بے نامی قبروں میں دفن کر دیا ہے۔