(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فورسز نے ایک اور فلسطینی خاندان کے گھر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے خالی کرنےکا حکم دیاہے اور ایک ہفتے کےاندر گھرکو مسمار کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔
اسرائیلی حکام کےجرائم پر نظر رکھنےوالے کمیٹی کےرکن فواد حسن نے بتایا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس کے قصبے دجانا میں اسرائیلی فوج نے اسماعیل واعصہ کے گھر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ایک ہفتے ہفتے کی مہلت دی ہے ،ایک ہفتے بعد فلسطینی خاندان کو بے گھر کردیا جائے گا۔
فواد حسن کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران اسرائیلی حکام نے ایک ہزار سے زائد فلسطینیوں کے گھروں اور املاک کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا ہے جس کے باعث دس ہزار سے زائدافراد بےگھر ہوگئے ہیں اور نقل مکانی کرنےپر مجبور ہوچکے ہیں۔