• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج کے خلاف 24 گھنٹوں میں فلسطینی مجاہدین کی سولہ کارروائیاں

نابلس میں چیک پوائنٹ 17 کے قریب کے علاقے میں قابض فوجیوں پر فائرنگ کے حملے کے علاوہ دھماکہ خیز آلات سے حملہ کیاگیا

جمعہ 13-01-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی فوج کے خلاف 24 گھنٹوں میں فلسطینی مجاہدین کی سولہ کارروائیاں
0
SHARES
3
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مجاہدین نے غاصب فوجیوں پر فائرنگ کے حملوں کے علاوہ دھماکہ خیز آلات سے بھی کارروائیاں کیں۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق  مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے اور بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مجاہدین کی جانب سے صہیونی فورسز کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں جاری ہیں،  گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سولہ  کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں فائرنگ سمیت  3 بارودی آلات کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دینا اور آباد کاروں کی دو گاڑیوں کو تباہ کرنا شامل ہے۔

مغربی کنارے کے آٹھ الگ الگ علاقوں میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کی نشاندہی کی، اس دوران پتھراؤ کی کارروائیاں ہوئیں۔

مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے سلوان میں نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، اس دوران قلندیہ چوکی کے قریب بارودی مواد کے دھماکوں کے علاوہ  فلسطینی نوجوانوں نے پتھراؤ کیا۔

قلقیلیہ کے قصبے عزون میں آباد کاروں کے حملوں کا سامنا کرنے اور آباد کاروں کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے علاوہ رام اللہ کے شہر سلواد میں بھی فلسطینی شہریوں اور قابض فوج کے در میان تصادم ہوا۔

نابلس میں چیک پوائنٹ 17 کے قریب کے علاقے میں قابض فوجیوں پر فائرنگ کے حملے کے علاوہ دھماکہ خیز آلات سے حملہ کیا۔

فلسطینیوں نے شاوی شمرون یہودی بستی کے قریب آباد کاروں کے حملوں کا سامنا کیا، اس کے علاوہ آباد کاروں کی متعدد گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔

دوسری طرف جنین میں اسرائیلی قابض افواج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

دھماکا خیز آلات سے دھماکا کرنے کی کارروائیوں کا دائرہ الخلیل کے قصبے بیت امر تک پھیل گیا، جہاں قابض فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں اور فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا گیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.