(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جمعرات کو اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں جبع کے مقام پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا جب کہ کل ہفتے کی صبح اسی علاقے میں مزید تین فلسطینی شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز غیر قانونی صہیونی ریاست کی دہشتگردی میں دومزید فلسطینی جن کی شناخت عزالدین بسام حمامرہ اور 23 سالہ امجد عدنان خلیلیہ کے نام سے کی گئی ہے شہید ہوگئے ہیں، فلسطینی علاقوں بالخصوص مقبوضہ مغربی کنارے میں جہاں تقریباً ایک سال سے تشدد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے صیہونی فورسز کی منظم چھاپہ مار کارروائیوں میں رواں سال کے پہلے دو ہفتوں میں اب تک دو بچوں سمیت ایک درجن فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
جمعرات کو اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں جبع کے مقام پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا جب کہ گذشتہ صبح اسی علاقے میں مزید دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
ایک مختصر بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے شمالی مغربی کنارے میں واقع اس چھوٹے سے قصبے کے قریب "انسداد دہشت گردی” آپریشن کیا جس کے دوران مشتبہ افراد نے ایک اسرائیلی فوجیوں پر براہ راست گولیاں چلائیں "۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوجیوں نے براہ راست فائرنگ کا جواب دیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔