(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں اس علاقے میں کئی دوسرے مکانات کو بھی انہدامی کا خطرہے اور قابض فوج اس ایک فلسطینی خاندان کی طرح دوسرے رہائشیوں کے مکانات پر بھی ایسی ہی خاموشی سے بلڈوزر چڑھانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے قصبے ادنا میں صہیونی فوج نے بغیر کسی نوٹس کے ایک فلسطینی باشندے عصام تمیزی کا 75 مربع میٹرپر مشتمل ملکیتی گھر مسمار کردیا۔
فلسطینی باشندے کا کہنا ہے کہ وہ فوجیوں کو اپنے گھر پر دیکھ کر حیران رہ گئے،اور صہیونی فوجیوں نے گھر کی اچانک مسماری کی کارروائی شروع کر نے سے قبل انہیں اوران کے خاندان کو ساز و سامان تک نکالنے کی مہلت نہ دی۔
عصام تمیزی نے بتایا کہ انہیں صہیونی بلدیہ کی جانب سے دو سال قبل مکان کی مسماری کا حکم ملا تھا جس کے بعد فلسطینی باشندے نے اپنے گھر کے قانونی کاغذات صہیو نی عدالت میں جمع کرائے تھے اور تب سے اس پر کوئی عمل نہیں ہواجس پر یہ فلسطینی خاندان مطمئن ہو گیا تھا کہ ان کے گھر کو غیر قانونی نہیں قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں اس علاقے میں کئی دوسرے مکانات کو بھی انہدامی کا خطرہے اور قابض فوج اس ایک فلسطینی خاندان کی طرح دوسرے رہائشیوں کے مکانات پر بھی ایسی ہی خاموشی سے بلڈوزر چڑھانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔